۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین: قبلہ اول پر قابض اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر آگ وبارود برسانے والوں سے دوستی دین اسلام سے غداری ہے۔امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہے۔حکومت ہوشمندی کا مظاہرہ کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیلی صدر کی طرف سے پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی موقف سے خیانت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کے سفر کی اجازت نہیں۔مذکورہ وفد کو غاصب اسرائیل کا دورہ کرنے کی اجازت کیوں اور کس کے ایما پر ملی۔دفتر خارجہ کو صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کے دورے پر قوم کے سامنے وضاحت کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول پر قابض اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر آگ وبارود برسانے والوں سے دوستی دین اسلام سے غداری ہے۔امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہے۔حکومت ہوشمندی کا مظاہرہ کرے۔اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے معاملے میں ہمارا دو ٹوک اور سخت موقف ہی خطے کے امن اور سلامتی کی ضمانت سمجھا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .